اترپردیش کے ضلع مرآدباد کے تھانہ سول لائن علاقے سے گزشتہ سال 22 دسمبر کو کچھ شرپسندوں نے سندیپ نامی ایک دکاندا کو اغوا کرلیا تھا جس کو آج مرادآباد پولیس نے آگرہ سے برآمد کرلیا ہے۔ اور ساتھ ہی ملزم رام چندر سینی کو بھی گرفتار Accused Ramchandra Saini arrested کرلیا ہے۔
اس ضمن میں مرادآباد ایس ایس پی ببلو کمار نے معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے میڈیا سے بتایا کہ اغوا شخص سندیپ کی دوکان میں ملزم رام چندر سینی ملازمت کرتا تھا، کسی بات کو لے کر دوکاندار سندیپ نے ملزم رام چندر سینی سے دکان خالی کرنے کو کہا، اس حوالے سے دونوں میں آپسی تناؤ پیدا ہوگیا۔