اردو

urdu

ETV Bharat / crime

Illegal Liquor Recovered in Rajouri: راجوری کے کالاکوٹ میں غیرقانونی شراب ضبط، ملزم گرفتار - غیر قانونی شراب کی تجارت پر روک لگانا پولیس کی ترجیح

چیکنگ کے دوران ایک گاڑی سے شراب کی 108 بوتلیں برآمد Illegal Liquor Recovered During Check ہوئیں، جس میں گاڑی کے ڈرائیور رنکو کمار ولد اشوک کمار ساکن ڈالی کالاکوٹ کو فوری طور پر تحویل میں لیا گیا، ساتھ ہی گاڑی کو بھی قبضے میں لیا گیا۔

Illegal Liquor Recovered During Check
راجوری کے کالاکوٹ میں غیرقانونی شراب ضبط، ملزم گرفتار

By

Published : Feb 3, 2022, 5:28 PM IST

راجوری:ضلع راجوری کے کالاکوٹ علاقے میں غیر قانونی شراب کی اسمگلنگ Illegal Alcohol Trafficking کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے راجوری پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا، ساتھ ہی ملزم کے قبضے سے شراب کی ایک سو آٹھ بوتلیں برآمد کیں۔


ایس ایچ او کالاکوٹ دیپک پٹھانیا کی نگرانی میں پی ایس آئی امیت رادھے اور اے ایس آئی کالی داس کی سربراہی میں ایک پولیس ٹیم نے راجوری کالاکوٹ روڈ چکلی مقام پر معمول کے مطابق ایک گاڑی رجسٹریشن نمبر JK 11D 3058 کالاکوٹ سے آرہی تھی، جسے پولیس کی ٹیم نے روک کر چیکینگ کیا۔

چیکنگ کے دوران گاڑی سے 108 بوتلیں شراب برآمد Illegal Liquor Recovered During Check ہوئیں، جس میں گاڑی کے ڈرائیور رنکو کمار ولد اشوک کمار ساکن ڈالی کالاکوٹ کو فوری طور پر تحویل میں لیا گیا ساتھ ہی گاڑی کو بھی قبضے میں لیا گیا۔


وہیں اس تعلق سے پولیس اسٹیشن کالاکوٹ میں ایکسائز ایکٹ کے تحت ایک ایف آئی آر 08/2022 U/S 48 درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔


ایس ایس پی راجوری محمد اسلم نے کہا کہ 'غیر قانونی شراب کی تجارت پر روک لگانا پولیس کی ترجیح ہے، جس کے لیے ماضی قریب میں اس طرح کی کئی سازشوں کو ناکام بنایا گیا ہے اور اسمگلروں کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے ڈالا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:Drug Peddler Arrested: بھاری مقدارمیں منشیات کے ساتھ ایک گرفتار، ایک فرار


وہیں اس تعلق سے ایس ایس پی راجوری محمد اسلم نے ضلع کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس جرم میں ملوث افراد کے بارے میں معلومات شیئر کریں، تاکہ ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details