اردو

urdu

ETV Bharat / crime

Gunmen Kill More than 70 People in Nigeria: نائجیریا میں مسلح افراد نے 70 سے زیادہ افراد کو کیا قتل - نائجیریا میں مسلح افراد کے حملے میں 10 افراد ہلاک

نائیجیریا میں پلاٹو صوبے میں مسلح افراد نے 70 سے زیادہ افراد کو قتل کردیا ہے۔ ساتھ ہی درجنوں افراد کو اغوا کیا گیا ہے اور سینکڑوں مکانات کو مسمار کردیا گیا ہے۔ Gunmen Kill More than 70 People in Nigeria

نائجیریا میں مسلح افراد نے 70 سے زائد دیہی افراد کو کیا قتل
نائجیریا میں مسلح افراد نے 70 سے زائد دیہی افراد کو کیا قتل

By

Published : Apr 12, 2022, 2:26 PM IST

ابوجہ: نائیجیریا میں پلاٹو صوبے کے 12 سے زیادہ گاؤوں میں بندوق برداروں نے حملہ کرکے کم از کم 70 افراد کو ہلاک اور متعدد کو اغوا کر لیا ہے۔ میڈیا نے یہ رپورٹ دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اتوار کو ہونے والے اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 70 سے 90 تک ہو سکتی ہے۔ دی انڈیپینڈنٹ ڈیلی نے صوبائی پولیس کے ترجمان اوبا گیبریل کے حوالے سے بتایا کہ مرنے والوں کی حتمی تعداد ابھی معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

نائجیریا میں مسلح افراد نے 70 سے زیادہ افراد کو کیا قتل

یہ بھی پڑھیں:

اطلاعات کے مطابق خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 70 دیہی افراد کو اغوا کیا گیا ہے اور سینکڑوں مکانات کو مسمار کردیا گیا ہے۔ سینکڑوں لوگ اپنا گھر بار چھوڑ کر جنگل میں بھاگ گئے ہیں۔ اتوار کو ہونے والے اس حملے میں بندوق برداروں نے کئی گھنٹوں تک کہرام مچایا۔ لیکن سیکورٹی فورسز کو پیر کو اس کی اطلاع دی گئی۔ اہلکارو کو پلیٹو صوبے کے دارالحکومت ڈینگی اور جوز کے اسپتالوں میں زخمیوں کو پہنچانے میں ایک دن لگا۔



(یو این آئی/ اسپوتنک)

ABOUT THE AUTHOR

...view details