گجرات کے مہسانہ ضلع کے کیڈی علاقے میں رونما ہونے والے اس دل سوز واقعہ نے انسانیت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق خاندان میں پہلے سے ایک بیٹی ہونے کے بعد دوسری بیٹی کی پیدائش کے ایک ماہ بعد ہی اسے قتل کر دیا گیا۔
ضلع مہسانہ کے شہر کاڈی کے کرن نگر روڈ پر راھ بھومی فلیٹ میں رہنے والے خاندان نے اپنی ایک ماہ کی بیٹی کا محض اس لیے قتل کر دیا کیوں کہ ان کے گھر میں پہلے ہی ایک بیٹی تھی اور وہ مزید ایک بیٹی کی پیدائش نہیں چاہتے تھے۔