اردو

urdu

ETV Bharat / crime

نوئیڈا میں مسافروں کو لوٹنے والے چار ملزمین گرفتار - نوئیڈا کی کوتوالی سیکٹر کی 24 پولیس

ضلع گوتم بدھ نگر نوئیڈا کی کوتوالی سیکٹر 24 کی پولیس اور شرپسندوں کے درمیان مڈبھیڑ میں پولیس نے 4 شرپسندوں کو گرفتار کیا ہے، جن میں پولیس کی فائرنگ سے دو شرپسند زخمی ہوگئے اور دو کا تعاقب کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔

Four arrested for robbing passengers
نوئیڈا میں مسافروں کو لوٹنے والے چار ملزمین گرفتار

By

Published : Aug 12, 2021, 2:26 PM IST

اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر نوئیڈا کی کوتوالی سیکٹر کی 24 پولیس اور شرپسندوں کے درمیان مڈبھیڑ میں پولیس نے 4 شرپسندوں کو گرفتار کیا ہے۔ اے ڈی سی پی نوئیڈا رن وجے سنگھ نے بتایا کہ گزشتہ کئی دنوں سے ضلع گوتم بدھ نگر میں مسافروں کو لفٹ دے کر بیٹھانے کے بعد شرپسند انہیں بلیڈ مار کر ان کا سامان لوٹ لیتے تھے اور پھر پھینک کر فرار ہو جاتے تھے۔

اے ڈی سی پی نوئیڈا رن وجے سنگھ

انھوں نے کہا کہ پولیس کی ٹیم ایسے دیگر شرپسند افراد کو تلاش کر رہی تھی۔ دیر رات سیکٹر 35 ٹی پوائنٹ کے قریب چیکنگ کے دوران جب پولیس نے شرپسندوں کو روکنے کی کوشش کی تو شرپسندوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ میں دو شرپسند کو گولی لگنے سے زخمی ہوگئے جبکہ دو کا تعاقب کرتے ہوئے پولیس نے گرفتار کرلیا۔ زخمی شرپسندوں کی شناخت وریندر ساکن بلندشہر اور ندیم ساکن بلاس پور گوتم بدھ نگر کے طور پر کی گئی ہے جبکہ دو دیگر کی شناخت جیتو اور ستیندر کے طور پر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مشرقی چمپارن: صحافی قتل معاملے میں دو صحافی سمیت تین کو پولیس نے کیا گرفتار

اے ڈی سی پی رن وجے سنگھ نے بتایا کہ چار گرفتار شرپسند شاطر مجرم ہیں۔ یہ لوگ روزانہ گاڑیاں تبدیل کرتے تھے اور مسافروں کو لفٹ دیتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک مہینے میں شرپسندوں نے صرف گوتم بدھ نگر ضلع میں 30 سے ​​زائد واردات کو انجام دیا ہے۔ شرپسند ڈکیتی کرنے کے بعد دہلی کے سرائے کالے خان میں کرائے کے کمرے میں چھپ جاتے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details