اردو

urdu

ETV Bharat / crime

Road Accident in Vidisha: ودیشا میں سڑک حادثہ، چار افراد ہلاک، گیارہ لوگ زخمی - ودیشا میں سڑک حادثہ

مدھیہ پردیش کے ودیشا میں دو کاروں کی ٹکر میں چار لوگوں کی موت ہوگئی جب کہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔ Road Accident in Vidisha

ودیشا میں سڑک حادثہ، چار ہلاک، گیارہ زخمی
ودیشا میں سڑک حادثہ، چار ہلاک، گیارہ زخمی

By

Published : Jun 22, 2022, 8:48 PM IST

ودیشا: مدھیہ پردیش کے ودیشا ضلع میں دو کاروں کے درمیان ہوئے تصادم میں چار لوگوں کی موت ہوگئی جب کہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ تھانہ غیاث پور علاقے کے ہائی وے 146 پیپل کھیڑی کے پاس دو کار کی ٹکر میں ایک کار میں سوار اندور ضلع کے موہ باشندہ منوہر لال ورما (60) چندابائی ورما (55) دیپا ورما اور کار ڈرائیور رنکو (40) کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ Four killed, 11 injured in road accident in Vidisha

مزید پڑھیں:

بتایا گیا کہ ایک جلوس میں شرکت کے بعد یہ لوگ واپس مہو جا رہے تھے۔تبھی ودیشا سے ساگر جا رہی ایک کار کے درمیان تصادم ہوگیا۔ اس واقعہ میں 4 لوگوں کی موت جبکہ 11 لوگ شدید طور پر زخمی ہوگئے جن کو 108 ایمبولینس کے ذریعے غیاث پور کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفر کر دیا۔

یو این آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details