اردو

urdu

ETV Bharat / crime

Four Held for Cattle Smuggling: مویشی اسمگلنگ کے الزام میں چار افراد گرفتار - 27 گایوں سمیت چار ملزمان گرفتار

گروگرام پولیس نے جمعرات کے روز مویشی اسمگلنگ کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کیا۔ چاروں ملزمین گائے کو ٹرک میں لاد کر نوح لے جارہے تھے۔ Four Held for Cattle Smuggling in Gurgaon

گروگرام سے چار گو اسمگلر گرفتار
گروگرام سے چار گو اسمگلر گرفتار

By

Published : Jul 28, 2022, 9:39 PM IST

گروگرام: ہریانہ کے گروگرام میں جمعرات کی صبح پولیس نے مویشی کی اسمگلنگ کے الزام میں چار افراد کر گرفتار کر لیا۔ دراصل ہندو تنظیموں کے گئو رکشکوں کو اطلاع ملی تھی کہ دو ٹرکوں میں گایوں کو لاد لے جایا جا رہا ہے۔ بعد ازاں گئو رکشکوں نے پولیس کی مدد سے کنڈلی مانیسر پلول ایکسپریس وے پر اسمگلروں کا پیچھا کیا۔ Cow Smugglers Arrested in Gurugram

مزید پڑھیں:

کئی کلومیٹر تک پیچھا کرنے کے بعد پولیس اور گو رکشکوں نے 4 ملزمان کو پکڑ لیا۔ اس حوالے سے اے سی پی کرائم پریت پال کے مطابق 27 گایوں کو ٹرکوں میں لاد کر نوح لے جایا جا رہا تھا جنہیں گوشالا بھیج دیا گیا۔ 27 میں سے تین گائیں مردہ پائی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق چاروں ملزمان نوح کے رہائشی ہیں۔ بلاس پور تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ یہ گائیں ملزمین کی ہی ہیں یا وہ انہیں کاروبار کے مقصد سے لے جا رہے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details