اردو

urdu

ETV Bharat / crime

Firing in Hawra District, Criminal Killed: ہوڑہ ضلع میں فائرنگ، پیشہ آور مجرم ہلاک - ہوڑہ ضلع میں فائرنگ، پیشہ آور مجرم ہلاک

ہوڑہ ضلع کے ڈومجور تھانہ علاقے میں سرعام فائرنگ میں ایک پیشہ آور مجرم کی موت ہو گئی، Firing in Hawra District. صبح سویرے رہائشی علاقوں میں فائرنگ کے واقعے سے عام لوگوں میں دہشت کا ماحول ہے۔ Firing in Hawra District, Criminal Killed

15290710
15290710

By

Published : May 15, 2022, 2:00 PM IST

ہوڑہ، مغربی بنگال:ریاست مغربی بنگال کے ہوڑہ ضلع کے ڈومجور تھانہ علاقے میں سرعام فائرنگ میں ایک پیشہ آور مجرم کی موت ہو گئی، صبح سویرے رہائشی علاقوں میں فائرنگ کے واقعے سے عام لوگوں میں دہشت کا ماحول ہے. ڈومجور تھانہ کے تحت مکردہ علاقے میں فائرنگ کا یہ واقعہ آج صبح اس وقت پیش آیا جب تاپس دلائی نام کے پیشہ آور مجرم کو نامعلوم شرپسندوں نے گولی مار دی.موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی. Firing in Hawra District, Criminal Killed

15290710

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور تفتیش شروع کر دی. لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیجنے کا انتظام کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تاپس پیشہ آور مجرم تھا. چند دنوں قبل ہی وہ جیل سے رہا ہو کر گھر واپس آیا تھا. اس کے خلاف قتل، ڈکیتی، تاوان وصولی اور لوگوں کو ڈرانے دھمکانے کے متعدد الزامات ہیں۔ پولیس نے مزید کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے.

یہ بھی پڑھیں:

اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے. تلاش جاری ہے۔ ڈومجور تھانہ کے تحت مکردہ علاقے صبح سویرے رہائشی علاقوں میں سر عام فائرنگ کے واقعے سے عام لوگوں میں دہشت کا ماحول ہے. مقامی باشندوں نے علاقے میں سیکیورٹی تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details