اردو

urdu

ETV Bharat / crime

کاسمیٹک فیکٹری میں آتشزدگی - دہلی میں آتشزدگی

قومی دارالحکومت نئی دہلی کے پرتاپ نگر میں واقع ایک کاسمیٹک فیکٹری میں آگ لگ جانے سے لاکھوں کی ملکیت جل کر خاکستر ہوگئی۔

آتشزدگی
آتشزدگی

By

Published : Feb 27, 2021, 2:20 PM IST

یہ سانحہ نئی دہلی کے پرتاپ نگر علاقے کا ہے۔

آج صبح شمالی دہلی کے علاقے پرتاپ نگر میں ایک کاسمیٹک فیکٹری میں آگ لگ گئی۔

فائر بریگیڈ کے ایک افسر نے بتایا کہ صبح تقریبا 3 بجکر 47 منٹ پر اس آتشزدگی کی اطلاع ملی۔

اس کے بعد فائر بریگیڈ کی 18 گاڑیاں موقع پر بھیجی گئیں ۔

کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد نو بجے تک آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا۔ ابھی تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

مزید پڑھیں:کشمیری نوجوان کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی ناکام، دو افراد گرفتار



انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

پولیس کی جانب سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details