اردو

urdu

ETV Bharat / crime

اننت ناگ: میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین عبدالوحید بٹ کے خلاف مقدمہ درج - MC chairman abdul waheed bhat

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے عیش مقام کے میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین عبدالوحید بٹ کے خلاف بدعنوانی کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین عبدالوحید بٹ کے خلاف مقدمہ درج
میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین عبدالوحید بٹ کے خلاف مقدمہ درج

By

Published : Feb 4, 2021, 8:17 AM IST

Updated : Feb 4, 2021, 9:02 AM IST

میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین عبدالوحید بٹ پر الزام ہے کہ انھوں نے میونسپل کارپوریشن کے وائس چیئرمین محمد اشرف وانی کو یرغمال بنایا تھا۔

ان پر اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

محمد اشرف وانی نے پولیس اسٹیشن عیش مقام میں شکایت درج کروائی تھی کہ عبد الوحید بٹ نے انہیں اغوا کیا اور اپنی گاڑی میں بیٹھا کر کسی نامعلوم مقام پر لے گئے۔

اشرف وانی کا کہنا ہے کہ عبدالوحید بٹ نے اے کے 47 رائفل کی نوک پر انہیں ڈرا دھمکا کر مختلف دستاویزات پر دستخط کرنے کے لیے مجبور کر دیا۔

محمد اشرف وانی اپنی شکایت میں لکھتے ہیں کہ ان کے پاس ان کاغذات پر دستخط کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا تھا۔

انھوں نے الزام لگایا ہے کہ عبدالوحید بٹ نے تقریباً 20 سادہ کاغذات پر دستخط کروائے، اس کے بعد انہیں چھوڑ دیا۔پھر واہ اپنے گھر واپس آئے۔

گھر واپس آنے کے بعد محمد اشرف وانی نے اپنی اہلیہ کے مشورہ پر تھانہ میں جاکر رپورٹ درج کروائی۔

پولیس نے عبدالوحید بٹ کے خلاف دفعہ 506 ، 364 ، 420 ، 7/25 اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس اس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے، تاہم ابھی عبدالوحید بٹ کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

Last Updated : Feb 4, 2021, 9:02 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details