اردو

urdu

ETV Bharat / crime

فرضی بروکر گرفتار، آن لائن ٹھگی گروہ کا پردہ فاش - Fake broker arrested news in urdu

دہلی پولیس نے پرکشش منافع کا لالچ دیکر معصوم لوگوں کو کروڑوں کی دھوکہ دہی کرنے والے ایک فرضی بروکر کو گرفتار کرکے بین ریاستی آن لائن فراڈ گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔

Fake broker arrested, online fraud group exposed
فرضی بروکر گرفتار، آن لائن ٹھگی گروہ کا پردہ فاش

By

Published : Aug 28, 2021, 2:31 AM IST

جنوبی دہلی کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس اتل کمار ٹھاکر نے جمعہ کو بتایا کہ ایک شکایت کی بنیاد پر سندیپ بھاٹیہ (29) اور سچن کمار کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ہریانہ کے انبالہ کینٹ کے باشندے سندیپ پر قتل اور قتل کی کوشش کرنے جیسے سنگین مجرمانہ معاملے عدالتوں میں چل رہے ہیں۔ انبالہ میں جوئے کا دھندہ کرنے والے اس شخص نے موبائل فون پر ہوئی بات چیت کے دوران دہلی کے ایک شخص کو اپنا نام امن تھاپا بتاتے ہوئے خود کو بروکر کے طورپر پیش کیا۔ اسے دو لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کرنے پر یومیہ 48000روپے تیس دن میں واپس کرنے کی پیشکش کی تھی۔ شکایت کنندہ اس کی باتوں میں آگیا اور ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہوگیا۔

اس کے لیے دونوں کے مابین ایگریمنٹ کیا گیا۔ رقم ملنے کے بعد ملزم نے کال پر اس سرمایہ کار کو بتایا کہ یہ رقم غلطی سے دو لاکھ روپے والی اسکیم میں جمع کردی گئی ہے۔ ایک لاکھ روپے مزید بھیجنے ہوں گے۔ سندیپ نے سرمایہ کار کا اعتماد جیتنے کے لیے یومیہ 24000روپے دینے شروع کردییے۔ اس درمیان سرمایہ کار نے لالچ میں آکر اور ایک لاکھ روپے اس کے اکاونٹ میں جمع کرادیے۔ رقم ملتے ہی سندیپ نے اپنا موبائل فون بند کردیا۔ تب سرمایہ کار کو محسوس ہوا کہ وہ دھوکہ دہی کا شکار ہوچکا ہے۔ اس نے مہرولی تھانہ میں اس سلسلہ میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے سائبر سیل کی مدد سے ملزمین کے ٹھکانے کی شناخت کی اور انہیں گرفتار کرلیا۔

پولیس ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ سچن دہلی کے آدرش نگر کا باشندہ ہے اور ٹیکسی چلاتا تھا۔ ٹھگی کی رقم پہلے سچن کے اکاونٹ میں آتی تھی اور وہ سندیپ کو ٹرانسفر کردیتا تھا۔ سندیپ اکثر انبالا جایا کرتا تھا۔

مسٹر ٹھاکر نے بتایا کہ گرفتاری کے بعد بھی سندیپ پولیس کو جھانسہ دیتا رہا لیکن سختی سے پوچھ گچھ کرنے پر اس نے ٹھگی کے اس دھندے کو راز کھول دیا۔ اس نے قبول کیا کہ ٹھگی کی رقم جوئے میں لگاتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ سندیپ کے بینک اکاوٹ کی جانچ میں ایک کروڑ 24لاکھ 774روپے جمع ہونے کا پتہ چلا ہے۔ معاملے میں آگے کی جانچ جاری ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details