اردو

urdu

ETV Bharat / crime

Salam Shahbaz Murder: مغربی بنگال میں مسلم نوجوان کا قتل، باپ نے تاوان نہیں دیا - father unable to pay ransom to miscreants in 24 pargana

شمالی 24 پرگنہ کے ٹیٹاگڑھ تھانہ کے تحت جی سی روڈ نئی بستی علاقے میں والد کے وصولی دینے سے انکار کرنے پر شرپسندوں نے 16سالہ سلام شہباز کو گولی مار کر قتل کر دیا. اس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ Salam Shahbaz Murder

Salam Shahbaz Murder: والد کا رنگداری دینے سے انکار، شرپسندوں نے سولہ سالہ سلام شہباز کا کیا قتل
Salam Shahbaz Murder: والد کا رنگداری دینے سے انکار، شرپسندوں نے سولہ سالہ سلام شہباز کا کیا قتل

By

Published : May 7, 2022, 1:16 PM IST


شمالی 24 پرگنہ:مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے ٹیٹاگڑھ تھانہ کے تحت جی سی روڈ نئی بستی علاقے میں والد کے وصولی دینے سے انکار کرنے پر شرپسندوں نے 16 سالہ سلام شہباز کو گولی مار کر قتل کر دیا. ٹیٹاگڑھ تھانہ علاقے میں عید کے تیسرے روز نوجوان کے بہیمانہ قتل کے واقعے کے سبب ماتم کا ماحول ہے اور لوگوں میں پولیس انتظامیہ کی سست رفتار کارروائی سے ناراضگی ہے۔ Salam Shahbaz Murder

ذرائع کے مطابق کل رات سلام شہباز اپنے چند دوستوں کے ساتھ عید میلہ گھومنے گیا تھا واپسی کے گھر واپسی کے دوران چند نامعلوم افراد اسے پکڑ کر لے گئے. چند گھنٹوں کے بعد ٹیٹاگڑھ دس نمبر ریلوے گیٹ کے قریب سلام کی لاش برآمد کی گئی. اس کے جسم پر گولیوں کے نشانات پائے گئے. پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بیرکپور کے لاش گھر میں بھیج دیا. پولیس نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے. اس معاملے میں ملوث شرپسندوں کو گرفتار کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے.

پولیس نے مزید کہا کہ نوجوان کے والد سے پوچھ گچھ کے بعد پتہ چلا کہ مقامی شرپسند گروہ ان پر وصولی کے لئے دباؤ ڈال رہے تھے. انہوں نے رنگداری ادا کرنے سے انکار کر دیا تھا. رنگداری وہ رقم ہوتی ہے جسے علاقے کے غنڈے موالی، تاجروں اور کارکانہ داروں سے جبراً وصول کرتے ہیں۔ بنگال کے کئی علاقوں میں یہ رجحان قائم ہے حالانکہ حکومت دعویٰ کررہی ہے کہ زمینی سطح پر امن وامان قائم کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مقتول نوجوان کے والد سمیر شہباز نے کہا کہ علاقے میں غنڈوں کی سرگرمیوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے. مقامی غنڈوں نے انہیں دو لاکھ روپے رنگداری دینے کو کہا تھا لیکن ان کے پاس اتنی بڑی رقم نہیں ہے کہ وہ غنڈوں کو دے دیں. انہوں نے کہا کہ انہیں حکومت سے انصاف چاہیے. انہوں نے ان کے بیٹے کے قاتلوں کی جلد سے جلد گرفتاری اور ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details