مظفر نگر:اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے نئی منڈی تھانہ علاقے میں واقع کمپوزٹ اسکول میں میڈ ڈے میل کا کھانا کھانے سے ایک درجن سے زائد بچے بیمار ہوگئے۔ واقعے کے بعد اسکول انتظامیہ نے بچوں کو مظفر نگر ضلع ہسپتال میں ایڈمٹ کرایا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ اس واقعے کی خبر وائرل ہونے کے بعد مظفرنگر رکن اسمبلی اور مرکزی وزیر کپل دیو اگروال آنن فانن میں ضلع اسپتال پہنچے اور بیمار بچوں کا حال چال جانا اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران کو ضروری ہدایت دیں۔ dozen kids hospitalized after mid-day meal at Muzaffarnagar school
مرکزی وزیر کپل دیو اگروال نے بتایا کہ بی بی پور گاؤں کے ایک کمپوزڈ اسکول میں مڈے میل کا کھانا کھانے سے کچھ بچے بیمار ہوگئے ہیں۔ بچوں کے مطابق مڈ ڈے میل کے کھانے میں چھپکلی گری تھی جس کو کھانے کے بعد بچوں کو پیٹ درد اور دست کی شکایت پیش آئی جس کے بعد اسکول انتظامیہ نے انہیں ضلع ہسپتال میں داخل کرایا۔