اردو

urdu

ETV Bharat / crime

کیمور: جان لیوا حملے میں ڈاکٹر زخمی - urdu news

زخمی ڈاکٹر کی شناخت ابھیشیک سنگھ ولد دشرتھ سنگھ کے طور پر کی گئی ہے، جو موہانیہ تھانے کے علاقے کے تحت دیویکلی گاؤں کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

injured
injured

By

Published : Jul 4, 2021, 8:47 PM IST

بہار کے ضلع کیمور کے چین پور پولیس اسٹیشن کے احاطے سے جرائم سے جڑی ایک خبر سامنے آ رہی ہے. گذشتہ شب تقریباً 9 بجے کا حادثہ بتایا جاتا ہے. دیر شام کلینک سے واپس گھر جا رہے ایک ڈاکٹر کو پہلے سے فراق میں لگے جرائم پیشہ افراد نے گولی مار کر زخمی کر دیا۔

اس کے بعد حملہ ور موٹرسائیکل سے فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر بھبھوا ڈی ایس پی اور چین پور تھانہ افسر موقع پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔

ادھر تشویشناک حالت میں ڈاکٹر کو اہل خانہ کی جانب سے بہتر علاج کے لیے وارانسی لے جایا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ زارئع کے مطابق یہ واردات چین پور تھانہ علاقے کے نگر پنچایت ہاٹا میں پیش آئی ہے۔

زخمی ڈاکٹر کی شناخت ابھیشیک سنگھ ولد دشرتھ سنگھ کے طور پر کی گئی ہے جو موہانیہ تھانے کے علاقے کے تحت دیویکلی گاؤں کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

ابھیشیک سنگھ، جو ایک طویل عرصے سے ہاٹا 8 بازار میں ڈاکٹر کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں. رات 9 بجےکے قریب کے بعد قریبی ڈسپنسری کو بند کرنے کے بعد اپنے گھر جا رہے تھے تبھی جرائم پیشوں نے اس واردات کو انجام دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details