نئی دہلی:دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے جہانگیر پوری فسادات کیس میں چارج شیٹ داخل کر دی ہے۔ اس معاملے میں اب تک 37 ملزمین کے خلاف چارج شیٹ داخل کی جاچکی ہے جبکہ 7 ملزمین فرار ہیں جنہیں عدالت سے مفرور قرار دینے کا عمل جاری ہے۔ Delhi Police File Chargesheet Against 37 Accused
دہلی پولیس کے مطابق 16 اپریل کو جہانگیر پوری علاقے میں ہوئے فسادات میں کئی لوگوں پر ایف آئی آر درج کی گئی تھی اور 18 اپریل کو اس کیس کی تحقیقات کے لیے تمام کاغذات کرائم برانچ کو سونپ دیے گئے تھے۔ کرائم برانچ کے مطابق یہ چارج شیٹ 2063 صفحات پر مشتمل ہے جس میں 37 ملزمین کو اب تک گرفتار کیا جاچکا ہے۔ جبکہ 7 ملزمین مفرور ہیں۔ جن کے خلاف سیکشن 82 سی آر پی سی کے تحت کارروائی جاری ہے۔
فسادات میں دہلی پولیس کو 9 پستول، پانچ زندہ کارتوس، دو تلواریں، 11 ملزمین کے کپڑے اور جائے وقوع سے سی سی ٹی وی فوٹیج برآمد ہوئے تھے۔ یہ تمام چیزیں ضبط کر لی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ سی بلاک جہانگیرپوری کے قریب 30 کیمرے نصب کیے گئے تھے سبھی کی فوٹیج دیکھ لی گئی ہے۔ 34 وائرل ویڈیوز اور الیکٹرانک میڈیا سے لئے گئے 56 ویڈیوز کی دہلی پولیس نے جانچ کی ہے۔ 20 گرفتار ملزمین کو کسی نہ کسی جگہ سی سی ٹی وی میں دیکھا گیا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے 21 موبائل فون ضبط کیے ہیں۔ Delhi Police File Chargesheet Against 37 Accused