اردو

urdu

ETV Bharat / crime

رنکو شرما قتل معاملہ میں مزید چار افراد گرفتار - دہلی پولیس کی جانب سے ملزمین کی گرفتاری

دارالحکومت دہلی کے منگول پوری علاقہ میں بی جے پی کے نوجوان رہنما رنکو شرما کو مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا تھا۔

رنکو شرما قتل معاملے میں مزید چار افراد گرفتار
رنکو شرما قتل معاملے میں مزید چار افراد گرفتار

By

Published : Feb 21, 2021, 1:09 PM IST

رنکو شرما کے قتل معاملہ میں دہلی پولیس کی جانب سے ملزمین کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔ اس معاملہ میں چار مزید افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ان چار افراد کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے۔ ان ملزمین کودہلی پولیس کی کرائم برانچ نے کیا ہے۔

اس طرح سے اب تک رنکو شرما قتل معاملہ میں 9 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

فی الحال جن چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ان میں دو ملزمین باپ بیٹے بتائے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:رنکو شرما قتل کیس کی تحقیقات جاری، پولیس مستعد

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس معاملہ میں مذہب کا کہیں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ یہ معاملہ آپسی تنازع کا ہے جس میں بد قسمتی سے رنکو کی جان چلی گئی۔

اس معاملہ پر مقامی لوگوں نے نام نہ بتانے کی شرط پر میڈیا کو بتایا کہ اس قتل کو اب مذہبی تنازع میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاکہ علاقے کے امن و امان کو خراب کیا جاسکے اور ایک خاص طبقہ کو نشانہ بنایا جائے اور انہیں ہراساں کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details