جنوبی کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع میں ٹریفک پولیس انتظامیہ کی جانب سے ٹریفک آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم چلائی جا رہی ہے. ٹریفک پولیس کی اس کارروائی کے دوران ڈیوٹی ٹریفک پولیس اہلکاروں اور آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے درمیان توتو میں میں اور ہاتھاپائی کی بھی خبریں موصول ہو رہی ہے. اسی درمیان جنوبی کولکاتا کے بہالہ تھانے کی پولیس نے ایک شخص کو ڈیوٹی پر تعینات ٹریفک سرجنٹ کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ Death Threat to on Duty Traffic Sergeant
Death Threat to on Duty Traffic Sergeant: ڈیوٹی پر تعینات ٹریفک سرجنٹ کو جان سے مارنے کی دھمکی، ایک گرفتار - ڈیوٹی پر تعینات ٹریفک سرجنٹ کو جان سے مارنے کی دھمکی، ایک گرفتار
جنوبی کولکاتا کے بہالہ تھانے کی پولیس نے ایک شخص کو ڈیوٹی پر تعینات ٹریفک سرجنٹ کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ Death Threat to on Duty Traffic Sergeant
![Death Threat to on Duty Traffic Sergeant: ڈیوٹی پر تعینات ٹریفک سرجنٹ کو جان سے مارنے کی دھمکی، ایک گرفتار ڈیوٹی پر تعینات ٹریفک سرجنٹ کو جان سے مارنے کی دھمکی، ایک گرفتار](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-15232232-thumbnail-3x2-sss.jpg)
ذرائع کے مطابق بہالہ تھانہ کے تحت چورستہ پر ٹریفک آئین کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ناکہ چیکنگ مہم چل رہی تھی. اسی درمیان ٹریفک پولیس نے پنکج نام کے ایک شخص کو ڈبل سواری سے روکا اس کے پیچھے بیٹھنے والا شخص ہیلمیٹ پہنا ہوا نہیں تھا. ڈیوٹی پر تعینات ٹریفک سرجنٹ دیباسیش داس اور بائیک سواروں کے درمیان توتو میں میں ہونے لگی اسی دوران بغیر ہیلمیٹ والے شخص نے ٹریفک آفیسر کو سڑک پر گولی مار کر قتل کرنے کی دھمکی دے دی.
یہ بھی پڑھیں:
- نوئیڈا ٹریفک پولیس نے شروع کیا ہیلمٹ بینک
- کولکاتا: ٹریفک پولیس کو مزید جدید آلات سے لیس کرنے کی تیاری
ٹریفک سرجنٹ دیباسیش داس کی شکایت پر بہالہ تھانے کی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا. بہالہ تھانے کی پولیس کے مطابق ڈیوٹی پر تعینات ٹریفک سرجنٹ کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے، پولیس کی کارروائی میں رجنہ ڈالنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔