یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق مہلوک طالب علم کی شناخت سنجے کے طور پر کی گئی ہے جو ضلع کے نرسم پیٹ کے لیکناپلی کے نواح میں واقع کالج میں زیر تعلیم تھا۔ جمعہ کو کالج کے ہاسٹل میں طلبا کے دوگروپس میں تصادم ہوگیا جس کے بعد ایک طالب علم نے اس کو عمارت سے دھکیل دیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اس کو علاج کے لئے پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:بارہ بنکی : بڑی بہن نے چھوٹی بہن کا کیا قتل، آنگن میں دفن کی لاش