اردو

urdu

ETV Bharat / crime

Road Accident in Bihar: تلنگانہ سے وارنسی جارہی بس بہار میں حادثہ کا شکار - crime news

تلنگانہ کے ضلع نظام آباد سے وارنسی جانے والی بس ریاست بہار کے اورنگ آباد میں الٹ گئی۔ اس حادثہ میں نظام آباد ضلع کے ویمپل سے تعلق رکھنے والی 70 سالہ خاتون سارلماں کی موت ہوگئی جب کہ 25 مسافرین زخمی ہوگئے۔

Road Accident in Bihar
تلنگانہ سے وارنسی جارہی بس بہار میں حادثہ کا شکار

By

Published : May 25, 2022, 2:15 PM IST

بہار میں پیش آیا یہ حادثہ کل شب اس وقت پیش آیا جب اورنگ آباد میں ایک ہوٹل کے پاس ڈرائیور بس روکنے کی کوشش میں تھا کہ پیچھے سے بس کو لاری نے ٹکردے دی۔ حادثہ کے وقت بس میں 38 افرادسوار تھے۔ ان کا تعلق ضلع نظام آباد کے ویمپل،دتاپور، تلاواڈہ اور دونیکیشور علاقوں سے ہے۔

پرائیویٹ ٹراویلس کی جانب سے یاترا کے لئے انتظام کیاگیا تھا۔یہاں موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ افراد بہار کے گیا میں بدھ مندر کے درشن کے بعد وارنسی جارہے تھے۔ مقامی افراد نے پولیس کے ساتھ مل کر راحت کام انجام دیئے اورزخمیوں کو علاج کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا ۔پولیس نے کہاکہ اس حادثہ کے بعد لاری کا ڈرائیور فرارہونے میں کامیاب رہا۔ معلوم ہوا ہے کہ 24 مئی کو 38 یاتریوں کو لے کر پرائیویٹ ٹراویلس کی بس کاشی کیلئے روانہ ہوئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details