ریاستی بی جے پی صدر وی ڈی شرما کے پارلیمانی حلقہ اور عالمی سیاحتی مقام کھجوراہو سے محض 7 کلومیٹر دوری پر واقع بندرگڑھ گاؤں سے دل دہلانے والی خبر سامنے آئی ہے۔ اطلاعات کے مابق دبنگوں نے ایک دلت خاندان پر ظلم و ستم کی ساری حدیں پار کردیں۔ دبنگوں نے حاملہ دلت خاتون کے ساتھ ان کے بچوں کے سامنے جنسی زیادتی کی، پھر اسے جانور کی طرح پیٹا۔ روکنے کی کوشش کرنے پر خاتون کی 70 سالہ ساس ہربائی کو بھی بری طرح سے پیٹا۔
دبنگوں نے خاتوں کو 4 دن سے اپنے ہی گھر میں یرغمال بناکر رکھا اور اس کا ہکا پانی روک دیا۔ انہیں گھر سے نکلنے نہیں دیاجارہا ہے اور نہ ہی کسی سے ملنے دیا جارہا ہے۔ خاندان کے مرد اور عورت کے شوہر و دیور کو پہلے ہی مارا پیٹ کر گاؤں سے بھگا دیا گیا ہے۔
خاتون اور اس کی ساس کو گھرہی میں یرغمال بنایا گیا
خبروں کے مطابق خاتون کے شوہر کا قصور یہ تھا کہ اس نے بیماری کی وجہ سے گاؤں کے دبنگ پٹیل کے کھیتوں میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔ جس پر خاتون کے شوہر اور اس کے دیور کے ساتھ دبنگ وینود پٹیل، بدری پٹیل اور پردیپ پٹیل نے پہلے جم کر پٹائی کی جس کے بعد دنوں بھائی جان بچا کر گاؤں سے بھاگ گئے۔ دبنگوں نے یہی نہیں رکا بلکہ انہوں نے متاثرہ کے گھر میں داخل ہو کر پانچ ماہ کی حاملہ بیوی کو اس کے نابالغ بچوں اور ساس کے سامنے جنسی زیادتی کی۔ وہ اس معاملے کی رپورٹ نہ کرسکیں اس کے لیے انہوں نے خواتین کو ان ہی کے گھر پر یرغمال بنالیا، جہاں وہ لوگ گذشتہ 4۔5 دنوں تک انہیں بھوکے پیاسے رکھا اور علاج سے بھی روکا گیا۔'
حاملہ خاتون کی بگڑی طبیعت