دھول پور: کنچن پور تھانہ علاقہ کے ٹونٹری گاؤں میں واقع ماتا مندر کے پجاری کو گزشتہ رات شرپسندوں نے قتل کر دیا اور لاش کو چار مختلف تھیلوں میں باندھ کر پاروتی ندی کے کنارے پھینک دیا۔ بدھ کی صبح جیسے ہی گاؤں کے لوگوں نے چار بوریوں میں بند خون سے لت پت لاش کو دیکھا تو علاقے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کنچن پور پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لیکر تفتیش شروع کردی۔ murder of temple pujari in Dholpur
معلومات کے مطابق بھیم گڑھ کے رہنے والے 60 سالہ شہاب الدین خان گزشتہ 10 سال سے ٹونٹری گاؤں میں پاروتی ندی کے کنارے پر واقع ماتا مندر میں بطور پجاری کے طور پر رہتے تھے۔ اس دوران گزشتہ رات کچھ شرپسندوں نے مندر میں پہنچ کر دھار ہتھیار سے ان کا قتل کر دیا اور لاش کو پلاسٹک کے چار مختلف تھیلوں میں بھر کر پاروتی ندی کے کنارے جھاڑیوں میں پھینک کر فرار ہو گئے۔
اس واقعہ سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ ابھی تک پولیس کو بدمعاشوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ پولیس کی مختلف ٹیمیں بدمعاشوں کی تلاش میں مصروف ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔