اردو

urdu

ETV Bharat / crime

نوئیڈا: گاڑی لوٹ میں بی ٹیک کا طالب علم بھی شامل - کار لوٹنے والے پانچ جرائم پیشہ کو

کار لوٹنے والے پانچ جرائم پیشہ کو نوئیڈا پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

robbery in noida
robbery in noida

By

Published : Sep 25, 2021, 12:05 AM IST

اترپردیش نوئیڈا کے سیکٹر 58 تھانہ علاقے میں تین دن قبل اسلحہ کے زور پر کار لوٹنے والے پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار افراد میں بی ٹیک کا طالب علم بھی شامل ہے۔


ڈپٹی کمشنر آف پولیس (زون I) راجیش ایس نے بتایا کہ مسلح شرپسندوں نے تین روز قبل سیکٹر 62 کے قریب سے نرمل نامی شخص سے ایک I-20 کار لوٹ لی تھی، جو سیکٹر 62 میں واقع کمپنی میں کیب چلاتا تھا۔ پیر کی رات وہ کمپنی سے اپنے گھر جا رہا تھا، تبھی ڈی پارک کے پاس دو بائیک پر سوار پانچ بدمعاشوں نے بونٹ کے اندر سے آواز آنے کی بات کہہ کر کار روک لی اور پستول دکھا کر کار لو ٹ کر فرار ہو گئے۔


پولیس نے بتایا کہ سیکٹر 58 پولیس نے آج اس معاملے میں کارتک پرشوانی، وکاس عرف مونو، شیوم والمیکی، یوراج ونایک اور ابھیشیک عرف کاکو کو گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تمام لوگ دہلی کے رہنے والے ہیں۔


پولیس نے ملزمان سے چوری شدہ I-20 کار، واردات میں استعمال ہونے والی دو چوری شدہ موٹر سائیکلیں، ایک پستول کے سائز کا لائٹر، چاقو، شارپنل ایئر گن، پانچ موبائل فون اور سم کارڈ برآمد کیے ہیں۔


ملزمیں تک پہنچنے کے لیے پولیس کی تکنیکی ٹیم نے 250 سی سی ٹی وی کیمرے کھنگھالے۔

یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا: گانجہ فروش اور تین گاڑی چور گرفتار


پولیس نے بتایا کہ گرفتار ہونے والوں میں کارتک بی ٹیک کی تعلیم حاصل کر رہا ہے، وہ موبائل ہیکر بھی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے دوران پولیس کو پتہ چلا ہے کہ ملزمیں این سی آر میں گاڑیوں کی چوری اور ڈکیتی کے درجنوں واردات کو انجام دے چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details