اردو

urdu

ETV Bharat / crime

ATM Thieves Arrested رائے بریلی میں اے ٹی ایم چور گرفتار، 10لاکھ برآمد - رائے بریلی میں اے ٹی ایم سے چھیڑ چھاڑ

رائے بریلی میں اے ٹی ایم سے چھیڑ چھاڑ کرکے 10 لاکھ روپے کی لوٹ کرنے والے دو چورں کو گرفتار کیا گیا۔ ساتھ ہی ان کے قبضے سے چوری کی رقم بھی برآمد کی گئی ہے۔ATM thieves arrested in Rae Bareli

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 16, 2022, 8:52 PM IST

رائے بریلی:اترپردیش کے ضلع رائے بریلی کے نصیرآباد علاقے میں اے ٹی ایم سے چھیڑ چھاڑ کر10لاکھ روپئے کی لوٹ کرنے والے دو بین ضلعی چوروں کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ جبکہ دیگر ایک کی تلاش جاری ہے۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وشوجیت شریواستو نے منگل کو بتایا کہ مہندی پور نصیر پور روڈ سے اے ٹی ایم سے 10لاکھ روپے لوٹنے والے دو ملزمین کو یوم آزادی کے دن گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے قبضے سے چوری کی رقم بھی برآمد کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رائے بریلی باشندہ وید مشرا اور پرتاپ گڑھ باشندہ راہل کمار شکلا کو چوری کے کل 10 لاکھ روپے و موٹر سائیکل کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمین نے بتایا کہ ان لوگوں نے اے ٹی ایم کے مدر بورڈ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے پیسے نکالے تھے۔

راہل نے پولیس کو بتایا کہ وہ ایک کمپیوٹر فروخت کرنے والی کمپنی میں نوکری کرتا تھا۔ کچھ دن قبل ہی کام چھوڑ دیا تھا۔ اس کا ساتھ وید مشرا کام کر رہا ہے۔ نوکری کے دوران اس کی ملاقات کانپور باشندہ ومل دیواکر سے ہوئی۔ تینوں نے مل کر اے ٹی ایم چوری کا منصوبہ بنایا۔ گزشتہ چھ اگست کو وید مشرا کی موٹر سائیکل سے نصیر آباد آئے اور آے ٹی ایم سے پیسہ نکال لیا۔ اسی درمیان پنجاب نیشنل بینک کے منیجر نے مقدمہ درج کرادیا اور یہ دونوں گرفتار کیے گئے۔ گرفتار کئے گئے ملزمین کے خلاف تھانہ نصیر آباد کے ذریعہ قانونی کاروائی کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں بھیجا جارہا ہے اور ان کے تیسرے ساتھی ومل کمار دیواکر کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اے ٹی ایم توڑ کر، لاکھوں کی چوری

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details