اردو

urdu

ETV Bharat / crime

پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں فوجی جوان گرفتار - isi Delhi Police Crime Branch

بھارتی فوج میں تعینات پرمجیت نام کے ایک فوجی جوان پر پاکستان کے لیے جاسوسی (Spying For Pakistan) کا الزام ہے۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ کا کہنا ہے کہ پولیس اس سلسلے میں تفتیشی کارروائی کررہی ہے۔

army-man-paramjeet-arrested-in-spying-for-pakistan
پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں فوجی جوان گرفتار

By

Published : Jul 15, 2021, 9:06 PM IST

دہلی پولیس کی کرائم برانچ (Delhi Police Crime Branch) نے گرفتار جاسوس کی نشاندہی پر آگرہ سے آرمی میں تعینات پرمجیت کو گرفتار کیا ہے۔

کرایم برانچ نے انکشاف کیا کہ ملزم تقریباً 2 برسوں سے پاکستانی کی خفیہ ایجنسی کو بھارتی فوج سے متعلق دستاویزات فراہم کرتا تھا۔ بدلے میں انہیں بھاری رقم مل رہی تھی۔ بھارتی فوج کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ برآمد کیے گئے دستاویز خفیہ ہیں۔

ویڈیو

اسپیشل کمشنر کرائم برانچ پرویر رنجن نے بتایا کہ دہلی پولیس کو یہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ پوکھران کے رہائشی حبیب الرحمن نے فوج سے متعلق خفیہ دستاویز لیک کردی ہے۔

اس اطلاع پر کرائم برانچ کی ٹیم نے پوکھران پر چھاپہ مارا اور اسے گرفتار کرلیا۔ اس کے پاس سے بہت ساری خفیہ دستاویز برآمد ہوئی ہیں جس میں فوج کے اڈوں سے متعلق نقشے بھی شامل ہیں۔

جب اسے بھارتی فوج کو دکھایا گیا تو انہوں نے بتایا کہ یہ خفیہ دستاویز ہے۔ اس کے بعد ہی دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

اسپیشل کمشنر پرویر رنجن نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزم حبیب الرحمن نے بتایا کہ اس کے کچھ رشتہ دار پاکستان کے صوبہ پنجاب کے سندھ میں رہتے ہیں۔ تقریباً 2 برس پہلے وہ ان سے ملنے پاکستان گیا تھا۔ اس دوران وہ آئی ایس آئی کے رابطہ میں آیا۔

انہوں نے اسے لالچ دے کرجاسوسی کے لیے کہا۔ ملزم حبیب الرحمن بھارتی فوج میں سامان سپلائی کا کام کرتا تھا۔ وہاں جانے سے قبل ان کی پہچان پرمجیت سے ہوئی جو پوکھران میں تعینات تھا اسے روپے کا لالچ دے کر انہوں نے اسے بھی اپنے ساتھ ملا لیا تھا۔'

پرمجیت اسے پوکھراں اور آگرہ میں فوجی اڈوں سے متعلق دستاویزات فراہم کرتا تھا۔ وہیں حبیب الرحمٰن واٹس ایپ کے ذریعے ان خفیہ دستاویز کو پاکستان میں بیٹھے IST کے آپریٹرز کو فراہم کررہا تھا۔ بدلے میں ان کے بینک اکاؤنٹس میں رقم بھیجے گئے۔

حوالہ کے ذریعے بھی رقم بھیجنے کا معاملہ بھی سامنے آیا ہے۔ اس انکشاف کے بعد پولیس ٹیم نے ملزم پرمجیت کو گرفتار کرلیا ہے۔ ان کے بہت سے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے ہیں اور انہیں کھنگالا جارہا ہے۔اسی کے علاوہ ان سے وابستہ دوسرے افراد کے بارے میں بھی معلومات اکھٹی کی جارہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details