اردو

urdu

ETV Bharat / crime

Ankita Bhandari case انکیتا بھنڈاری قتل معاملے میں آر ایس ایس کارکن پر مقدمہ - کرنوال کی گرفتاری کا مطالبہ

انکیتا بھنڈاری قتل معاملے میں اتراکھنڈ پولیس نے آج راشٹریہ سویم سیوک سنگھ ( آر ایس ایس) کے کارکن وپن کرنوال کے خلاف قابل اعتراض پوسٹ کرنے کے الزم میں مقدمہ درج کیا ہے۔ RSS leader makes objectionable comment

Ankita Bhandari case: RSS leader makes objectionable comment, FIR registered
انکیتا بھنڈاری قتل معاملے میں آر ایس ایس کارکن پر مقدمہ

By

Published : Sep 29, 2022, 5:11 PM IST

دہرادون: انکیتا بھنڈاری قتل معاملے میں اتراکھنڈ پولیس نے جمعرات کے روز راشٹریہ سویم سیوک سنگھ ( آر ایس ایس) کے کارکن وپن کرنوال کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ وپن کروال کے خلاف الزام ہے کہ انہوں نے انکیتا بھنڈاری پر قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا اور ان کے والد کو موت کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ Ankita Bhandari case: RSS leader makes objectionable comment, FIR registered

اس سلسلے میں آر ایس ایس کے کارکن وپن کرنوال کے خلاف رائے پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کرنوال کے فیس بک پوسٹ پر عوام میں غم و غصہ پایا جارہا ہے جس پر لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے کرنوال کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

وہیں اس سلسلے میں خواتین کمیشن کی چیئرپرسن کسم کنڈوال نے آر ایس ایس کے کارکن وپن کرنوال کو تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد کرنوال نے زبانی اور تحریری طور پر معافی مانگی۔ کرنوال کی پوسٹ کے بعد رشی کیش اور رائے والا علاقے میں کافی ہنگامہ بھی ہوا۔ اس کے خلاف پولیس میں شکایت بھی درج کرائی گئی۔

ایک سماجی کارکن وجے پال راوت کی شکایت پر پولیس نے آر ایس ایس لیڈر کے خلاف دفعہ 153A (مذہب، نسل، جائے پیدائش، رہائش، زبان وغیرہ کی بنیاد پر مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا، اور غیر مناسب حرکتیں کرنے) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ سرکل آفیسر رشی کیش اور ڈپٹی کمشنر ڈوندھیال نے کہا کہ وہ کرنوال کو تلاش کر رہے ہیں۔ اس معاملے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details