اردو

urdu

ETV Bharat / crime

جے پور میں بم نما چیز ملنے سے افراتفری - ڈی سی پی مشرق پرہلاد سنگھ

بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے جواہر نگر تھانہ علاقے میں بم نما چیز ملنے کی وجہ سے افراتفری مچ گئی۔

a bomb like object was found in jaipur
جے پور میں بم نما چیز ملنے سے مچی ہلچل

By

Published : Nov 13, 2021, 4:28 PM IST

جے پور میں بم نما چیز ملنے سے افراتفری

جے پور: گزشتہ روز ایک شخص نے جواہر نگر تھانہ پولیس کو یہ اطلاع دی کہ اسے خط ملا ہے، جس میں اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ دھمکی ملنے کے بعد افراتفری مچ گئی۔ اس شخص نے کہا کہ مجھے کوئی سامان بھی بھیجا گیا ہے جس کے بعد پولیس نے معاملہ درج کیا اور تحقیقات شروع کی۔

ویڈیو

جے پور کے ایک علاقہ میں وہ چیز دستیاب کر لی گئی اور تھانے لایا گیا، جب تھانے میں اس کو کھولا گیا تو اس میں سے تار اور دیگر چیزیں باہر نکلنا شروع ہوئیں، جس کے بعد پولیس محکمہ کے اعلی افسران بھی جواہر نگر تھانے پہنچے۔ اعلیٰ افسران کی جانب سے بم اسکواڈ ٹیم کو بھی اطلاع دی گئی، جس کے بعد بم اسکواڈ ٹیم موقع پر پہنچی اور اس کو کھولا گیا۔ وہیں یہ بم نما چیز کیک کے ایک ڈبے میں ڈال کر بھیجی گئی تھی۔

جے پور میں بم نما چیز ملنے سے مچی ہلچل

یہ بھی پڑھیں:

جے پور: راجستھان کالج میں طلبہ کو نماز ادا کرنے سے روکنے کا ویڈیو وائرل

ڈی سی پی مشرق پرہلاد سنگھ نے بتایا کے گذشتہ سب کو ایک نوجوان ہمارے پاس میں آیا تھا اس نے کہا تھا میری جان کو خطرہ ہے اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دی جا رہی ہے۔ ہم معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details