اردو

urdu

ETV Bharat / crime

کٹھوعہ: 7 کلو منشیات برآمد، تین اسمگلر گرفتار - کھٹوعہ میں منشیات برآمد

جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قصبہ سے 7 کلو گانجا بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔

کٹھوعہ: 7 کلو منشیات برآمد، تین اسمگلر گرفتار
کھٹوعہ:7 کلو منشیات برآمد، تین اسمگلر گرفتار

By

Published : Mar 1, 2021, 3:16 PM IST

Updated : Mar 1, 2021, 3:27 PM IST

کٹھوعہ پولیس کو ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ کٹھوعہ ریلوے اسٹیشن کے قریب سے پولیس نے تین لوگوں کو 7 کلو گانجا کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔

اطلاع کے مطابق گرفتار شدہ تین ملزمین میں سے دو کا تعلق بہار سے ہے جبکہ تیسرے کا تعلق جموں و کشمیر سے ہے۔

ایس ایس پی شلیندر مشرا نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ کٹھوعہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ یہ منیشات فروش مختلف طریقے کے ٹرانسپورٹ کا استعمال کر کے جموں و کشمیر میں منشیات کی اسمگلنگ کر رہے ہیں۔

کٹھوعہ: 7 کلو منشیات برآمد، تین اسمگلر گرفتار

اسی سلسلے میں پولیس نے گاڑیوں کی تلاشی شروع کردی تھی، جب گاڑیوں کی تلاشی زیادہ کی جانے لگی تب ان بدمعاشوں نے جموں و کشمیر میں داخل ہونے کے طریقے کو بدل دیا اور گاڑیوں کے بجائے انہوں نے ریل گاڑیوں کے ذریعہ منشیات کی اسمگلنگ شروع کردی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ لوگ بہار سے جموں و کشمیر میں منشیات کو فروخت کرتے تھے۔ بہار سے تعلق رکھنے والے دو لوگ کل بہار سے ہیم گری ٹرین سے جموں و کشمیر کے لیے روانہ ہوئے اور صبح 10 بجے کٹھوعہ ریلوے اسٹیشن اترے جس کے بعد انہوں نے ریلوے اسٹیشن پر اپنے تیسرے ساتھی کا انتظار کیا جس کا تعلق جموں کے سامبا سے ہے۔ اس کے آنے کے بعد ان تینوں نے پولیس سے بچنے کے لیے منیشات کو آپس میں تقسیم کرلیا۔ جیسے ہی یہ لوگ کٹھوعہ ریلوے اسٹیشن سے باہر نکلے، وہاں پر پہلے سے موجود پولیس کی ایک خفیہ ٹیم نے انہیں روکا تو انہوں نے بھاگنے کی کوشش کی۔ پولیس نے جب انہیں پکڑا اور ان کی تلاشی لی گئی تو ان کے پاس سے 7 کلو منشیات برآمد ہوئی۔

ابتدائی جانچ میں بہار سے تعلق رکھنے والے دو ملزمین نے قبول کیا ہے کہ وہ پہلے بھی اس طرح سے منشیات کو جموں و کشمیر کے دیگر علاقے میں پہنچاتے رہے ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2021, 3:27 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details