اردو

urdu

ETV Bharat / crime

نابالغ سے اجتماعی جنسی زیادتی کے تین قصورواروں کو 20-20 سال کی سزا - بیتول کی خبر

خصوصی عدالت (پوسکو ایکٹ) نے کل اپنے فیصلے میں جرم ثابت ہونے پر تینوں حقیقی بھائیوں لوکیش، راجیش اور راکیش کو 20-20 سال کی سخت قید اور 10-10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

نابالغ سے اجتماعی جنسی زیادتی کے تین قصورواروں کو 20-20 سال کی سزا
نابالغ سے اجتماعی جنسی زیادتی کے تین قصورواروں کو 20-20 سال کی سزا

By

Published : Sep 28, 2021, 4:43 PM IST

بیتول: مدھیہ پردیش کے ضلع بیتول کی ایک عدالت نے ایک نابالغ کی اجتماعی آبروریزی کرنے والے تین حقیقی بھائیوں کو 20-20 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

استغاثہ کے مطابق ضلع کھنڈوا کے ایک گاؤں کی17 سالہ نابالغ لڑکی 3 فروری 2017 کو شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے ضلع کے چچولی تھانہ علاقے کے ایک گاؤں میں آئی تھی۔ یہاں اس کی طبیعت خراب ہونے پر ایک ملزم لوکیش وجے کر اسے ڈاکٹر کے پاس لے گیا تھا۔ علاج کرانے کے بعد اسے واپس گاؤں لے کر آرہا تھا کہ راستے میں راجیش اور راکیش ملے۔ تینوں ملزمان نے متاثرہ لڑکی کو ڈرا دھمکا کر جنگل میں لے جا کر اجتماعی عصمت دری کی۔

خصوصی عدالت (پوسکو ایکٹ) نے کل اپنے فیصلے میں جرم ثابت ہونے پر تینوں ملزمان بھائیوں لوکیش، راجیش اور راکیش کو 20-20 سال کی سخت قید اور 10-10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

یو این آئی

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details