نیویارک:امریکہ میں نیویارک ریاست ک بفیلو واقع ایک سپرمارکٹ میں ایک بندوق بردار نے کم از کم دس لوگوں کو قتل کر دیا ہے۔ دی اسوسی ایٹ پریس کی ایک رپورٹ کے مطابق بندوق بردار نے رائفل کے ساتھ فوجی کپڑے اور جسم پر آرمر پہن رکھا تھا اور سیاہ فام لوگوں کی اکثریت والے علاقے کے پڑوس میں واقع سپرمارکٹ میں داخل ہونے کے بعد گولیاں چلانی شروع کردیں۔ ادھر بفیلو پولیس محکمے نے ٹویٹ کیا ''شوٹ کو حراست میں لے لیا گیا ہے Gunman Kills 10 at Buffalo Supermarket in Racist Attack
''
بفیلو ریاست میں کم از کم 10 افراد کو ہلاک کرنے کے الزام میں ملزم کو عمر قید کی سزا تک ہو سکتی ہے۔ نیو یارک میں کاؤنٹی گورنمنٹ آفس کے اٹارنی جان فلن نے ہفتہ کے روز کہا، ملزم پرآئین میں بیان کردہ فرسٹ ڈگری قتل کا الزام ہے، جس کے تحت عمر قید کی سزا کاالتزام ہے۔
فلن نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا "اس شخص پر فرسٹ ڈگری قتل کا الزام ہے، جو نیویارک میں قتل کا سب سے سنگین الزام ہے۔ یہ ایک ناقابل ضمانت عمر قید کی سزاہے، جو ہمارے یہاں سب سے سخت سزا ہے۔ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ جج نے فرانزک جانچ کا حکم دیا ہے۔ اب پانچ دنوں میں اس پر سماعت شروع ہوگی اور تحقیقات فی الحال جاری رہے گی۔