اردو

urdu

ETV Bharat / city

تلنگانہ: کورونا مثبت صحافیوں کی تعداد 67 ہوگئی - تلنگانہ کے صحافی

تلنگانہ کے ضلع ورنگل اربن کے سات صحافی کورونا سے متاثر پائے گئے۔

تلنگانہ: کورونا مثبت صحافیوں کی تعداد 67 ہوگئی
تلنگانہ: کورونا مثبت صحافیوں کی تعداد 67 ہوگئی

By

Published : Jun 25, 2020, 2:34 PM IST

ورنگل ضلع کے 125صحافیوں کا کورونا وائرس کا معائنہ کروایاگیا تھا جن میں سے سات اس موذی مرض سے متاثر پائے گئے۔ان صحافیوں کے وبا سے متاثرپائے جانے کے بعد ریاست سے تعلق رکھنے والے کورونا سے متاثر صحافیوں کی تعداد بڑھ کر 67ہوگئی۔جن میں ایک صحافی کی موت ہوگئی۔

متاثر صحافیوں کی طبی جانچ کے نتائج کے بعد 5کو ایم جی ایم اسپتال کے کوویڈ19کے وارڈ میں داخل کردیاگیا جبکہ دیگر دو کو گھروں میں الگ تھلگ کردیاگیا۔اسی دوران ورنگل پریس کلب کے صدر ٹی سریدھر ریڈی نے وزیر پنچایت راج ای دیاکر راو سے خواہش کی کہ وہ کورونا متاثر صحافیوں کا مناسب علاج کروائیں۔

تلنگانہ میں کورونا وائرس کے کسیز میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔ ایک حلقہ کی جانب سے یہ کہا جارہا ہیکہ حیدرآباد میں کورونا وائرس پھوٹ گیا ہے۔ دوسری جانب حکومت کا دعوی ہیکہ وبا کے خاتمے کے لیے تمام تر اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details