وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ کی نجکاری کے اعلان کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ کل جماعتی لیڈروں کی جانب سے آج اسٹیل پلانٹ کی گیٹ کے قریب احتجاج کیا گیا۔
اسٹیل پلانٹ کے ورکرس کے احتجاج کی وزیر ایم سرینواس راو، ارکان پارلیمنٹ ایم وی وی ستیہ نارائن، بی ستیہ وتی، ارکان اسمبلی اے امرناتھ، ٹی ناگی ریڈی اور دیگر نے حمایت کی۔
کل جماعتی لیڈروں نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ 'وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ کی نجکاری کے فیصلہ کو مرکز کی جانب سے واپس لئے جانے تک یہ احتجاج جاری رہے گا۔ ورکرس کے ساتھ بڑے پیمانہ پر ریلی بھی نکالی گئی'