اردو

urdu

ETV Bharat / city

مردہ جانور کا گوشت کھانے کے بعد 70 افراد بیمار

وشاکھاپٹنم کے ایجنسی علاقہ میں گزشتہ شب مردہ جانور کا گوشت کھانے کے بعد تقریبا 70 افراد بیمار پڑگئے جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،

By

Published : Jul 9, 2020, 5:03 PM IST

ریاست آندھرپردیش کے وشاکھاپٹنم کے ایجنسی علاقہ میں گزشتہ شب تقریبا 70 افراد مردہ جانور کا گوشت کھانے کے بعد بیمار پڑگئے۔

ان افراد میں سے 6کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ جن کو پاڈیرو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دیگر کا علاج مقامی پبلک ہیلتھ سینٹر میں کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق متاثرین کا تعلق قبائلی طبقہ سے ہے اور ان افراد کت بارے میں بتایا جاتا ہے کہ مردہ گائے کا گوشت کھایا اور پھر بعد ازاں پیٹ میں درد، الٹیوں اور اسہال کی شکایت کی، ان متاثرین میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

اطلاع موصول ہوتے ہی پاڈیرو کی رکن اسمبلی بھاگیہ لکشمی نے جمعرات کی صبح اسپتال پہنچ کر ان بیمار افراد کی عیادت کیں اور ڈاکٹرز سے ان کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہوئے ان کو بہتر علاج کی سہولت فراہم کرنے کا مشورہ دیا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details