اردو

urdu

ETV Bharat / city

کووڈ 19 ٹیکے کی انسانوں پر تجربہ کرنے کی تجویز روانہ - وشاکھاپٹنم کی خبیرں

کووڈ 19 کے ٹیکہ کی تیاری میں 'انسانوں پر تجربہ' کے حصہ کے طور پر کنگ جارج اسپتال (کے جی ایچ) وشاکھا پٹنم کے حکام نے ایک مرتبہ پھر حکومت کو اس اسپتال میں انسانوں پر اس ٹیکہ کا تجربہ کرنے کی منظوری کے لئے تجاویز روانہ کی ہیں۔

covid 19
covid 19

By

Published : Jul 19, 2020, 4:32 PM IST

بھارت بائیو ٹیک انٹرنیشنل لمیٹیڈ (بی بی آئی ایل) نے قبل ازیں اس تجربہ کی ذمہ داری شعبہ میڈیسن کے اسسٹنٹ پروفیسر واسودیو کو دی تھی۔ تاہم اب یہ ذمہ داری سینئر پروفیسر وی کے جی ایچ کے شعبہ اطفال کے صدر پی وینو گوپال کو بی بی آئی ایل نے دی ہے۔

آندھرا میڈیکل کالج کے پرنسپل سدھاکر نے حال ہی میں اس سلسلہ میں مکتوب روانہ کیا اور کہا کہ وینوگوپال کو ماضی میں انسانوں پر دواؤں کے تجربہ کا وسیع تجربہ ہے۔ بیشتر اداروں بشمول بی بی آئی ایل اس اسپتال میں ٹیکہ کے انسانوں پر تجربہ کے لئے آگے آئے ہیں۔

سدھاکر نے کہا کہ متعلقہ کمپنیوں سے حاصل تجاویز پر غور کیا جائے گا اور ان کو حتمی منظوری کے لئے اس ماہ کی 20 تاریخ کو ڈی ایم ای کے دفتر بھیجا جائے گا۔ سدھاکر نے کہا کہ حکومت سے منظوری ملنے کے ساتھ ہی اس ٹیکہ کے انسانوں پر تجربہ کا آغاز کردیاجائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details