ریاست آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم کے مدھرواڑہ علاقہ کے ایک اپارٹمنٹ میں این آر آئی خاندان کے چار افراد جھلس کر فوت ہوگئے۔
ان کی شناخت 50 سالہ بنگارو نائیڈو، ان کی بیوی 45 سالہ ڈاکٹر نرملا، دو بیٹوں 21 سالہ دیپک اور 19 سالہ کشیک کے طور پر کی گئی ہے۔

این آر آئی خاندان وجیانگرم ضلع کا رہنے والا ہے جو 6 ماہ پہلے اس اپارٹمنٹ میں منتقل ہوا تھا۔ پولیس کو اس واقعہ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے کیونکہ اپارٹمنٹ میں بعض جگہ خون کے دھبے پائے گئے جس کے سبب پولیس نے اس معاملے پر شبہ ظاہر کیا ہے۔
پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کر لیا ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے۔
یو این آئی