ریاست آندھر پردیش (اے پی) میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے 47نئے معاملات درج کئے گئے۔ اس طرح ریاست میں اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2561ہوگئی ہے جبکہ ایک مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔
اے پی میں اب تک عالمی وبا کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 56ہوگئی ہے۔
ریاستی انتظامیہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا کہ جمعہ کی صبح 9بجے سے ہفتہ کی صبح 9بجے کے درمیان لئے گئے نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں 47افراد مثبت پائے گئے۔ ضلع کرشنا میں ایک مریض کی موت ہوئی۔
ریاست آندھر پردیش میں اب تک عالمی وبا کورونا وائرس سے 1778افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جنہیں اسپتالوں سے رخصت کر دیا گیا ہے۔
ریاست کے مختلف اسپتالوں میں ہنوز727افراد زیر علاج ہیں۔