اردو

urdu

ETV Bharat / city

وویکانند ریڈی قتل کیس، سابق ڈرائیور سے پوچھ گچھ

متحدہ اے پی کے سابق وزیر وویکانند ریڈی سنسنی خیز قتل معاملہ میں سی بی آئی نے وزیر کے سابق ڈرائیور سے پوچھ گچھ کی۔

وویکانند ریڈی قتل کیس، سابق ڈرائیور سے پوچھ گچھ
وویکانند ریڈی قتل کیس، سابق ڈرائیور سے پوچھ گچھ

By

Published : Oct 1, 2020, 3:31 PM IST

سی بی آئی جو متحدہ آندھرا پردیش کے سابق وزیر وائی ایس وویکانند ریڈی کے سنسنی خیز قتل معاملہ کی جانچ کررہی ہے، نے کڑپہ جیل کے گیسٹ ہوز میں 19ویں دن جانچ کے حصہ کے طور پر ریڈی کے سابق کار ڈرائیور سے پوچھ گچھ کی۔

چار دن پہلے سی بی آئی کے عہدیداروں نے ڈرائیور کی اہلیہ سے پوچھ گچھ کی تھی اور جمعرات کو پوچھ گچھ کے لئے ڈرائیور کو طلب کیاگیا۔

ڈرائیور کے ملازمت چھوڑنے کے بعد اس کی جگہ پرساد نامی شخص نے ملازمت اختیار کی۔ اس معاملہ میں سابق ڈرائیور کو پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا گیا۔

واضح رہے کہ اے پی ہائی کورٹ نے مقتول وویکانند ریڈی کی دختر سنیتا ریڈی کی عرضی پر اس معاملہ کی جانچ ایس آئی ٹی سے سی بی آئی کے حوالے کی تھی۔

پولیس نے 15مارچ 2019کو اس قتل کے سلسلہ میں ایک معاملہ درج کیا تھا۔ ایس آئی ٹی کے عہدیداروں نے تقریبا 1300افراد بشمول بیشتر سیاسی شخصیات، وائی ایس آرکانگریس، تلگو دیشم کے لیڈروں اور مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی تھی۔

سی بی آئی کے عہدیداروں نے قبل ازیں جانچ کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ بھی لیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details