اردو

urdu

ETV Bharat / city

ای ٹی وی بھارت کی خصوصی مہم: 'نُو پلاسٹک، لائف فنٹاسٹک' - پلاسٹک نہ لانے کی ہدایت

ملک میں سنگل استعمال پلاسٹک پر پابندی عائد کرنے کے لیے ایک مہم چل رہی ہے۔ ای ٹی وی بھارت بھی اس مہم کا ایک اہم حصہ بن گیا ہے۔ اس کی تھیم نُو پلاسٹک، لائف فنٹاسٹک رکھی گئی ہے۔

Jan 22- Plastic campaign story - PLASTIC BAN IN INDRAKEELADRI
ای ٹی وی بھارت کی خصوصی مہم: 'نُو پلاسٹک، لائف فنٹاسٹک'

By

Published : Jan 22, 2020, 7:54 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 12:51 AM IST

وجئے واڑہ: کانک درگا اندرکیلادری مندر نے آندھراپردیش میں وجئے واڑہ کو سنگل یوز پلاسٹک سے پاک بنانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ یہاں کے مندر کے احاطے میں پلاسٹک بیگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ای ٹی وی بھارت کی خصوصی مہم: 'نُو پلاسٹک، لائف فنٹاسٹک'
کرشن ندی کے ساحل پر واقع اندرکیلادری مندر کی انتظامیہ نے عقیدت مندوں کو مندر کے احاطہ میں پلاسٹک نہ لانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اگر کوئی شخص انتظامیہ کے حکم کی تعمیل نہیں کرے گا تو انتظامیہ نے اس پر جرمانہ عائد کرسکتی ہے۔ماحولیاتی کارکنان، سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ علاقے کو سنگل یوز پلاسٹک سے پاک بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔مندر کے عہدیدار سریش بابو نے بتایا کہ ہم نے مندر کے احاطے میں پلاسٹک لانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ ہم یہ پیغام بینرز ، میڈیا اور موقع پر اعلانات کے ذریعہ دے رہے ہیں۔ نیز ہم عقیدت مندوں سے گزارش بھی کر رہے ہیں کہ وہ اندرکیلادری پہاڑی پر پلاسٹک کے بیگ نہ لائیں۔انہوں نے بتایا کہ اگر کوئی اس کی خلاف ورزی کرتا ہے تو متعلقہ ٹیم مناسب کارروائی کرے گی۔قابل غور بات یہ ہے کہ کانک درگا مندر شہر کی سب سے گھنی جگہوں میں سے ایک ہے۔ یہاں روزانہ بڑی تعداد میں عقیدت مند آتے ہیں۔ تہواروں اور چھٹیوں کے دوران عقیدت مندوں کا ہجوم کافی زیادہ ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے ان دنوں پلاسٹک کا استعمال کافی زیادہ ہوتا ہے بیشتر عقیدت مند پلاسٹک کے تھیلے میں پوجا کی چیزیں لاتے ہیں لیکن اب سے مندر کے احاطے میں صرف کپڑے کے تھیلے میں سامان لانے کی اجازت ہوگی۔جب کوٹیشورما اس مندر کے ایگزیکٹو آفیسر تھے تو انھوں نے دیوی کو پیش کیے جانے والے کپڑے سے بیگ تیار کرنے کا حکم دیا لیکن اس اقدام نے مندر کے فنڈز کو کافی زیادہ متأثر کرنے لگا۔تاہم موجودہ ایگزیکٹو آفیسر سریش بابو پہلے ہی کافی تعداد میں کپڑوں کے تھیلے بنانے کا حکم دے چکے ہیں۔انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پلاسٹک پر مکمل پابندی عائد کردی جانی چاہئے۔ یہاں تک کہ مندر کے احاطے میں دکانداروں کو پلاسٹک کے تھیلے فروخت نہ کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔عبادت کے مواد مہا منڈپ کے پانچویں منزل پر فروخت کیا جاتا ہے، یہاں بیچنے والے پہلے ہی اپنی دکانوں میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی عائد کر چکے ہیں۔وجے واڑا کو پلاسٹک سے پاک بنانے کی طرف مندر کے عہدیداروں ، دکانداروں اور عقیدت مندوں کی یہ کاوش یقینا فائدہ مند ثابت ہوگی۔
Last Updated : Feb 18, 2020, 12:51 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details