اردو

urdu

ETV Bharat / city

چندرابابونائڈو نے سی ایم کیمپ آفس پرسوال اٹھائے - وزیر اعلی کیمپ آفس کے مصارف پر چندرابابونائڈو نےسوال اٹھائے

آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے اپوزیشن رہنما این چندرابابونائیڈو نے وزیراعلیٰ کے نئے کیمپ آفس اور رہائش گاہ کے لیے خرچ کی جانے والی رقم پر کئی سوال اٹھائے۔

چندرابابونائڈو نے سی ایم کیمپ آفس کے مصارف پرسوال اٹھائے

By

Published : Nov 7, 2019, 2:21 PM IST

نائیڈو نے ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعلی کی رہائش گاہ میں کھڑکیوں کو نصب کرنے کے لیے فنڈس کے الاٹمنٹ پر سوال اٹھائے۔انہوں نے ٹویٹ کیا”وائی ایس آرحکومت نے مکان میں کھڑکیاں نصب کرنے کے لئے 73لاکھ روپئے کی بھاری رقم الاٹ کی,اب یہ ریاستی خزانہ پر بھاری بوجھ ہے,یہ کام ایک ایسے وقت میں کیاگیا جب ریاست گزشتہ پانچ ماہ میں ہوئی بد انتظامی کی وجہ سے شدید مالی بحران کا شکار ہوگیا ہے“۔

سی ایم کیمپ آفس کے مصارف پر چندرابابونائڈو نےسوال اٹھائے


تلگودیشم سربراہ نے کہاکہ جون میں وزیراعلی کے طورپر حلف لینے کے بعد تاڑے پلی گاوں میں واقع ان کی قیام گاہ کے قریب سڑک کی توسیع کا سرکاری حکم جاری کیا گیا۔

اس کے اگلے ہی دن بیریگیڈس،گارڈس روم،پولیس بیریک،سیکوریٹی پوسٹس اور ہیلی پیڈ کی تعمیر کے لیے سرکاری احکام جاری کیے گئے۔انہوں نے وزیراعلی کی قیام گاہ پر الکٹرو۔ میکانیکل کاموں، اور سیکوریٹی انتظامات کے مصارف کی طرف بھی نشاندہی کی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details