اردو

urdu

ETV Bharat / city

وجئے واڑہ: لاک ڈاؤن کے قواعد نظر انداز، لوگ بڑی تعداد میں نکل پڑے - وجئے واڑہ

مہلک کوروناوائرس کی وجہ سے ملک بھر میں نافذ لاک ڈائون میں مزید توسیع کر دی گئی ہے تاہم بعض مقامات پر عوام الناس کی جانب سے لاک ڈائون اور سماجی دوری برقرار رکھنے کے احکامات نظر انداز کیے جاتے ہیں۔

لاک ڈائون قواعد نظر انداز
آندھر پردیش

By

Published : May 4, 2020, 8:38 PM IST

کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے نافذ کردہ لاک ڈاون پر پولیس کی جانب سے سختی سے عمل کیا جا رہا ہے تاہم بعض مقامات پر نرمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لوگ بڑی تعداد میں نکل رہے ہیں۔

تازہ طورپر آندھر پردیش کے وجئے واڑہ میں بندر روڈ علاقہ میں عوام کی بڑی تعداد خریداری کے لئے باہر نکل آئی۔

عوام کے ہجوم نے لاک ڈاؤن کے قواعد کی خلاف ورزی کی اور ضروری اشیاء کی خریداری کے لئے نکل پڑے۔

کئی افراد نے اپنے منہ پر ماسک بھی نہیں پہنا تھا اور دکانات کے قریب سماجی فاصلہ کو بھی یقینی نہیں بنایا گیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ وجئے واڑہ میں کورونا کے معاملات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details