اردو

urdu

ETV Bharat / city

ویلور لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ جاری - سخت حفاظتی انتظامات کے دوران ووٹنگ جاری

ریاست تمل ناڈو کے ویلور لوک سبھا سیٹ پر سخت حفاظتی انتظامات کے دوران ووٹنگ جاری ہے۔

علامتی تصویر

By

Published : Aug 5, 2019, 11:05 AM IST

الیکشن کمیشن کے مطابق اس سیٹ پر کل 28 امیدوار اپنی قسمت آزمارہے ہیں، جہاں اصل لڑائی برسر اقتدار اے آئی اے ڈی ایم کے ایے سی شنموگم اور ڈی ایم کے کے امیدوار ڈی ایم کتھیر آنند کے درمیان ہے۔

ویلور لوک سبھا سیٹ چھ اسمبلی پر مشتمل ہے۔ جہاں 1400 پولنگ مراکز بنائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ سیٹ پر 18 اپریل کو انتخابات ہونے تھے لیکن ڈی ایم کے رہنما کے پاس سے 10 کروڑ روپے ضبط کرنے کے بعد انتخابات کو ملتوی کردیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ ڈی ایم کے کی اتحاد نے ریاست کے 38 لوک سبھا سیٹوں میں سے 37 پر کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ باقی ایک سیٹ پر آج ووٹنگ جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details