اردو

urdu

ETV Bharat / city

جنسی زیادتی کی روک تھام ایکٹ کے نفاذ کے لیے ورکشاپ - جنسی زیادتی

خواتین کےکام کرنے والی مقامات پر جنسی استحصال، صنفی تعصب اور ہراساں کیے جانے کی روک تھام سے متعلق ایکٹ کے نفاذ کے لئے محکمہ پروبیشن کی جانب سے ورکشاپ منعقد کیا گیا۔

جنسی زیادتی کی روک تھام ایکٹ کے نفاذ کے لیے ورک شاپ

By

Published : Aug 29, 2019, 8:42 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 7:05 PM IST

خواتین کو کام کرنے والے سینٹرز پر جنسی استحصال اور زیادتی کی روک تھام ایکٹ کے تحت ہر ایسے دفاتر، ادارے (سرکاری ،نصف سرکاری اور غیرسرکاری) میں انٹرنل کمپلینٹس کمیٹی کی تشکیل کا انتظام کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں بیداری پیدا کرنے کی غرض سے ہی اس ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔یہ ورکشاپ انٹرا انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹر 2نوئیڈا میں منعقد کیا گیا۔

جس میں 34 کمپنیوں کے انٹرنل کمپلینٹ کمیٹی کے ارکان نے حصہ لیا، جنہیں اندو واسو ماسٹر ٹرینر نے ٹریننگ دی۔


اس موقع پر ضلع پروبیشن آفیسر اتل کمار سونی، محترمہ سواتی ڈے اور امیتابھ پانڈے ( رکن مقامی کمپلینٹ کمیٹی) گوتم بدھ نگر نے شرکاء کو ٹریننگ دیں۔

موجود کمپنی کے نمائندگان کو باور کرایا گیا کہ انٹرنل کمپلینٹ کمیٹی کی سالانہ رپورٹ کو وقت پر ڈی ایم اور نوڈل افسر کو ارسال کریں۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 7:05 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details