اردو

urdu

By

Published : Feb 2, 2021, 7:27 AM IST

ETV Bharat / city

قینچی سے حملے میں خاتون کی موت

جونپور میں دو شخص نے مزدوری کی اجرت نہ ملنے پر ایک خاتون پر قینچی سے حملہ کردیا جس کی وجہ سے خاتون کی موت ہوگئی۔

قینچی سے حملے میں خاتون کی موت
قینچی سے حملے میں خاتون کی موت

ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور میں تھانہ کوتوالی حلقہ کے محلہ خرچن پور میں مزدوری کے پیسے کے لین دین کو لیکر دو افراد نے قینچی سے ایک خاتون پر حملہ کردیا، اس حملے میں خاتون بری طرح زخمی ہوگئی۔

قینچی سے حملے میں خاتون کی موت

زخمی خاتون کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرادیا گیا، بتایا رہا ہے کہ قینچی سے حملہ کرنے کا زخم اتنا گہرا تھا کہ ضلع ہسپتال میں زیر علاج خاتون نے زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا۔

ایس پی سٹی ڈاکٹر سنجے کمار نے بتایا کہ یہ واقعہ اجرت کی رقم کے لین دین کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

جونپور میں دو شخص نے مزدوری کی اجرت نہ ملنے پر ایک خاتون پر قینچی سے حملہ کردیا جس کی وجہ سے خاتون کی موت ہوگئی

انہوں نے کہا کہ عورت نے دونوں افراد سے اپنے گھر کا پینٹ کروایا تھا مزدوری کی اجرت نہ دینے پر دونوں ملزموں نے وہیں پاس میں رکھی قینچی سے عورت پر حملہ کر دیا، جس کی وجہ سے خاتون کی موت ہوگئی۔

پولیس نے اس واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اور موقع واردات سے قینچی بھی برآمد کرلی ہے۔

واضح رہے کہ جونپور پولیس اس معاملے میں کیس درج کرنے کے بعد آگے کی تفتیش کی کارروائی کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details