اردو

urdu

ETV Bharat / city

Railway Employees Rescue Woman in Banaras: چلتی ٹرین سے گری خاتون، ریلوے ملازمین نے بچایا - Railway employees rushed to Varanasi station to save the woman's life

بنارس کینٹ ریلوے اسٹیشن پر ایک خاتون ٹرین پکڑنے کے دوران نیچے گر گئی، جسے وہاں موجود ریلوے کے ملازمین نے دوڑ کر بچا لیا۔ ملازمین کے اس کام کی تعریف چہار جانب ہو رہی ہے Railway Employees Rescue Woman in Banaras۔

Railway Employees Rescue Woman in Banaras
Railway Employees Rescue Woman in Banaras

By

Published : Feb 17, 2022, 11:48 AM IST

اترپردیش کے بنارس ریلوے اسٹیشن پر ایک حادثہ ہوتے ہوئے بچ گیا ہے۔ چلتی ٹرین کے نیچ ایک خاتون آگئی جسے فوری طور پر ریلوے ملازمین نے دوڑ کر بچا لیا۔

ویڈیو دییکھے۔

کینٹ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر پانچ پر چلتی ٹرین کو پکڑنے کے دوران خاتون کا پاؤں پھسل گیا جس کی وجہ سے وہ نیچے جا گری، اسے دیکھ کر وہاں موجود ریلوے کے اہلکار نے فورا آگے بڑھا اور خاتون کو بحفاظت باہر نکال لیا Railway employees rushed to Varanasi station to save the woman's life۔

جانکاری کے مطابق ہاوڑہ سے پٹھان کورٹ جانے والی گاڑی نمبر 12331 ہمگیری ایکسپریس پلیٹ فارم نمبر پانچ پر پہنچی تھی، ٹرین اپنے وقت مقررہ سے چلنے لگی، اسی دوران ایک خاتون دوڑ کر ٹرین کی اے سی کوچ میں داخل ہونے کی کوشش کی، جسے دیکھ کر ریلوے کے اہلکاروں نے منع کیا، لیکن خاتون نہیں مانی اور ٹرین پر چڑھنے کے دوران پاؤں پھسل گیا۔ وہاں موجود آئی آر سی ٹی کے انچارج سبودھ سریواستو اور محمد اسلم نے دوڑ کر خاتون کی جان بچائی۔

مزید پڑھیں:

بحفاظت بچنے کے بعد خاتون نے ریلوے کے ملازمین کا شکریہ ادا کیا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ریلوے ملازمین کی تعریف چہار جانب ہو رہی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details