ریاست اتر پردیش کے ضلع بنارس کے بنکروں نے وزیراعظم نریندرمودی کے عوامی رابطہ دفتر کے سامنے انسانی زنجیر بنا کر احتجاج کیا۔ اس دوران انہوں نے حکومت سےمطالبہ کیاکہ' بنکروں کو فلیٹ ریٹ پر بجلی فراہم کی جائے لیکن ابھی تک ریاستی حکومت نے بنکروں کے ہڑتال کے تعلق سے کوئی میٹنگ نہیں کی ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مولانا نظام نے بتایا کہ گذشتہ 1 ستمبر کو بنکر برادران نے ہڑتال کر رکھا ہے، حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ بنکروں کو فلیٹ پر بجلی فراہم کی جائے گی لیکن اب تک کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں اب دوبارہ 15تاریخ سے بنکر ہڑتال پر ہیں اور بنارس کے مختلف علاقوں کی مختصر نششتوں میں پلے کارڈز اور نعرے کے ذریعے اپنے مطالبات حکومت تک پہنچا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ' ملک کے وزیراعظم بنارس سے رکن پارلیمان ہیں ان کے پارلیمانی حلقہ کے بنکر فاقہ کشی کے دہانے پر ہیں ان کے دفتر کے سامنے احتجاج کرنے کا مقصد یہ ہے کہ وزیراعظم بنارس کے بنکروں پر توجہ دیں۔