ریاست اترپردیش کے مئو اسمبلی حلقے سے موجودہ رکن اسمبلی مختار انصاری کو کرشنا نند قتل کیس کے الزام سے بری کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مختار انصاری پر محمدآباد سے بی جے پی رکن اسمبلی کرشنانند رائے کو اور ان کے چھ حامیوں کو گولی مار کر قتل کرنے کا الزام تھا، اور مزید انصاری پر ہی اس قتل کی سازش کا الزام بھی تھا۔
خیال ہے کہ اس مقدمے سے بری ہونے کے بعد اب مختار انصاری کی رہائی کی راہ کچھ آسان نظر آرہی ہے۔
مختار انصاری کے بری ہو نے سے مئو اسملبی حلقے میں خوشی کا ماحول ہے، اور ان کے حامی ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلا کر مبارکباد پیش کررہے ہیں، حامیوں کا دعویٰ ہے کہ مختار انصاری کو فرضی طریقہ سے پھنسایا گیا ہے۔