اردو

urdu

ETV Bharat / city

کاشی ودیا پیٹھ یونیورسٹی میں امتحانات منعقد کرانا ہماری ترجیحات میں سے ہے: وائس چانسلر - مہاتما گاندھی کاشی ودیا پیٹھ یونیورسٹی کی خبر

مہاتما گاندھی کاشی ودیا پیٹھ یونیورسٹی کے نومنتخب وائس چانسلر پروفیسر آنند کمار تیاگی نے کہا کہ کورونا وائرس میں سب سے زیادہ تعلیمی ادارے متاثر ہوئے ہیں گزشتہ کئی ماہ سے یونیورسٹی بند تھی اور ہمارا سب سے پہلا اور ترجیحی کام امتحانات منعقد کرانا ہے۔ اس کے بعد ہی آئندہ تعلیمی سیشن کے لیے اساتذہ کی تقرری اور تمام شعبوں میں تعلیمی سرگرمیوں کی تیاری ہوگی۔

vc of mkvp university prof anand kumar tyagi
مہاتما گاندھی کاشی ودیا پیٹھ یونیورسٹی کے نومنتخب وائس چانسلر پروفیسر آنند کمار تیاگی

By

Published : Jun 30, 2021, 8:28 AM IST

بنارس کے مہاتما گاندھی کاشی ودیا پیٹھ یونیورسٹی میں پروفیسر آنند کمار تیاگی بطور وائس چانسلر تقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی میں اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے یونیورسٹی میں اپنے ترجیحی کاموں کو شمار کراتے ہوئے شعبہ اردو میں اساتذہ کی تقرری پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

کاشی ودیا پیٹھ یونیورسٹی میں امتحانات منعقد کرانا ہماری ترجیحات میں سے ہے: وائس چانسلر

پروفیسر آنند کمار تیاگی نے کہا کہ کورونا وائرس میں سب سے زیادہ تعلیمی ادارے متاثر ہوئے ہیں گزشتہ کئی ماہ سے یونیورسٹی بند تھی اور سب سے پہلا کام امتحانات منعقد کرانا ہے اور کم سے کم وقت میں امتحانات کو ختم کرنے کی کوشش ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اگست ماہ تک یونیورسٹی کے تمام شعبوں کے طلبا و طالبات کے امتحانات کو مکمل کرکے نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔ ایک مضمون کا صرف ایک ہی پیپر ہوگا۔ امتحان کا وقت ایک گھنٹہ 30 منٹ مقرر کیا گیا ہے۔ کم سے کم سوالات ہوں گے جبکہ اختیاری سوالات زیادہ ہوں گے، آبجیکٹیو سوالات بھی ہوں گے تاکہ طلبا کم سے کم وقت میں امتحانات دے سکیں۔

وائس چانسلر نے مزید کہا کہ امتحانات میں آنے والے طلبا و طالبات کو کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرنے کی مکمل تاکید کی جائے گی جس کے لیے تمام انتظامات بھی کیے جائیں گے۔ اس کے بعد ہی آئندہ تعلیمی سیشن کے لیے اساتذہ کی تقرری اور تمام شعبوں میں تعلیمی سرگرمیوں کی تیاری ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: بنارس کا وہ علاقہ جسے ایک ہی رنگ میں رنگ دیا گیا

یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں گذشتہ ایک برس سے کوئی مستقل استاد نہ ہونے کے سوال پر پروفیسر آنند کمار تیاگی نے کہا کہ جن ٹیچرز کو برخاست کیا گیا ہے، ان پر جو الزام لگے ہیں اس میں کتنی صداقت ہے یا تقرری میں بدعنوانی ہوئی تھی یا نہیں یہ سب جانچ کا موضوع ہے۔ انتظامیہ اس پر جو بھی فیصلہ لے گی اس پر عمل کیا جائے گا۔

اساتذہ کی تقرری پر انہوں نے کوئی واضح جواب نہیں دیا، تاہم طلبا و طالبات کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ اساتذہ کلاسوں کے لیے فراہم کیے جائیں گے اور طلبا و طالبات کی تعلیم متاثر نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اردو مضمون ہمارے لیے بہت اہم مضمون ہے اور کثیر تعداد میں طلبا و طالبات خواہشمند ہوتے ہیں کہ اردو کی تعلیم حاصل کریں اور اس پر پوری توجہ دی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details