اتر پردیش کے بنارس میں کورونا کے ایک مریض نے کاشی ہندو یونیورسٹی کے کووڈ سینٹر کی چوتھی منزل سے کود کر خود کشی کر لی۔
خود کشی کرنے والے نوجوان کا نام امت پاٹھک بتایا جا رہا ہے اور وہ ضلع کے بابت پور علاقے کا رہائشی ہے، 16 اگست کو امت کو بی ایچ یو کے ایمرجینسی وارڈ میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں اس کا علاج شروع ہوا، لیکن بعد میں کورونا مثبت آنے کے بعد امت کو 22 اگست کو سندر لال اسپتال کے کووڈ19 لیول تھری میں منتقل کیا گیا، جہاں اس نے چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔
بنارس میں قائم کاشی ہندو یونیورسٹی کو پوروانچل کا ایمس کہا جاتا ہے، لیکن یہاں آئے دن اس طرح کی شکایات موصول ہوتی رہتی ہیں اور لا پرواہی معاملے سامنے آتے ہیں۔