اردو

urdu

ETV Bharat / city

بنارس: 11 نئے کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تصدیق - زیادہ تر مریض ممبئی سے آئے

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بنارس کے بی ایچ یو میں آج 180 کورونا نمونوں کی جانچ کی گئی، ان میں سے 11 افراد کی رپورٹ کورونا مثبت آئی ہے۔ اس کی اطلاع بنارس کے سی ایم او ڈاکٹر وی پی سنگھ نے دیا ہے۔

varanasi: Confirmation of 11 new corona virus patients
بنارس: 11 نئے کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تصدیق

By

Published : Jun 4, 2020, 9:50 PM IST

اطلاعات کے مطابق 11 نئے کورونا مریضوں میں سے پانچ افراد دنیل پور کے علاقے کے ہیں.
ایک شخص ہری بھان پور تھانہ علاقے کے کپسیٹھی کا رہائشی ہے۔ یہ ممبئی میں آٹو رکشا چلاتا تھا کچھ دن قبل ٹرک سے بنارس آیا تھا۔
ایک شخص گلاب باغ سگرا تھانے علاقے کا رہائشی ہے۔ آٹھواں مریض سارناتھ علاقے کا ہے۔ یہ ممبئی میں بڑھئی کا کام کرتا تھا کچھ دن قبل ٹرین سے بنارس پہونچا ہے۔

آج دو کورونا مریض کو ڈسچارج بھی کیا گیا ہے۔ مسلسل دو بار منفی رپورٹ آنے کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بنارس ضلع میں اب تک کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 214 ہو گئی ہے جن میں سے 126 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ چار کی موت ہو چکی ہے اور 84 مریض زیر علاج ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details