اترپردیش کے ضلع مئو میں محکمہ صحت کی جانب سے 'مشن اندردھنش' شروع کیا گیا ہے۔ اس مخصوص مشن میں ٹیکہ کاری پروگرام کے دوران چھوٹ گئے بچوں کو شامل کیا گیا ہے۔
مشن اندردھنش کے تحت مئو میں ٹیکہ کاری محکمہ صحت کے ذریعہ شروع کیے گئے مشن اندردھنش کے تحت مئو میں بھی ٹیکہ کاری کیمپ لگائے جا رہے ہیں۔ اس مہم کے دوران ٹیکہ کاری پروگرام سے محروم رہ گئے بچوں کو تلاش کیا جا رہا ہے۔
مئو میں مِشن اندردھنش ٹیکہ کاری شروع کی گئی واضح رہے کہ یہ پروگرام ضلع کے سبھی ویکسینیش سینٹرز پر جاری ہے۔ تاہم دیہی علاقوں میں اس مشن کو خاص طور پرزیادہ اہمیت دی جا رہی ہے۔
محکمہ صحت کے ذریعے شروع کیے گئے مشن اندردھنش کے تحت مئو میں بھی ٹیکہ کاری کیمپ منعقد کیے جارہے مشن اندر دھنش کو کامیاب بنانے کے لیے آشا اور آنگن باڑی کارکنان کی مدد لی جارہی ہے۔ آشا و آنگن باڑی اراکین گاؤں گاؤں جا کر لسٹ تیار کر رہی ہیں۔
مشن میں ٹیکہ کاری پروگرام کے دوران چھوٹ گئے بچوں کو شامل کیا گیا اس لسٹ کی بنیاد پر بچوں کو ویکسینیش سینٹرز پر لاکر ٹیکہ کاری کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ ٹیکہ کاری پروگرام کے تحت دماغی بخار، چیچک، ہیپٹائیٹس، ٹٹنس، ڈپتھیریا و دیگر امراض سے متعلق ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔