اردو

urdu

ETV Bharat / city

بنارس میں عرس غریب نواز کا اہتمام - بنارس

آج 6 رجب یعنی حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کا دن ہے۔ خواجہ غریب نواز کا عرس پوری دنیا میں جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ بنارس میں بھی عرس غریب نواز چاند کی 7، 8 اور 9 تاریخ کو منایا جائے گا۔

Urs Gharib Nawaz arranged in Banaras too
بنارس میں بھی عرس غریب نواز کا اہتمام

By

Published : Mar 2, 2020, 10:24 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 5:20 AM IST

ریاست اترپردیش کے شہر بنارس کے بنیا باغ علاقے میں واقع حضرت سید عبدالرحیم شاہ کے آستانے پر بھی حضرت خواجہ غریب نوازؒ کا عرس مسلسل تین روز منایا جائے گا۔

بنارس میں بھی عرس غریب نواز کا اہتمام

آج بھی عبدالرحیم شاہ کے آستانے سے خواجہ کی بارگاہ میں خراج عقیدت کا نذرانہ پیش کیا گیا اور عوام کو شیرینی لنگر کے طور پر تقسیم کی گئی۔

آستانہ رحیمیہ بنارس

آستانہ پر عقیدت مندوں نے قرآن خوانی کا بھی اہتمام کر ایصال ثواب کیا۔ وہیں دن بھر عوام کا آنا جانا روضہ پر لگا رہا۔

حضرت سید عبدالرحیم شاہ کے آستانے کا اندرونی منظر

آستانہ کے سجادہ نشین محمد شاہد نے بتایا کہ 'ہر برس حضرت خواجہ معین الدین چشتی کے عرس کے موقع پر آستانے پر عقیدت مندوں کا ہجوم ہوتا ہے جو لوگ اجمیر شریف نہیں جا پاتے ہیں، وہ بابا رحیم شاہ کے آستانے پر حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کا عرس مناتے ہیں اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔'

انہوں نے بتایا کہ 'اس موقع پر ملک میں امن و شانتی کے لیے دعائیں بھی مانگی جاتی ہیں۔'

Last Updated : Mar 3, 2020, 5:20 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details